the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی ویمن کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
انگلینڈ
(ایجنسیز)
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت فرانس میں موجود ہزاروں یہودی باشندوں کو مقبوضہ فلسطینی شہروں میں بسانے کے ایک منصوبے پرعمل درآمد کی تیاری کر رہی ہے۔

اسرائیل سے شائع ہونے والے عبرانی اخبار"معاریف" کی رپورٹ کے مطابق حکومت جلد ہی فرانس کے ہزاروں یہودیوں کو فلسطین میں لانے کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دینے والی ہے۔ اس منصوبے پرعمل درآمد کے دوران اٹھنے والے اخراجات پر اسرائیل اور فرانس دونوں کی حکومتیں حصہ ڈالیں گی۔
      
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی یہودیوں کو فلسطین میں بسانے کے منصوبے کے ٹائم فریم کے مطابق سنہ 2014ء کے پہلے چار ماہ میں عمل درآمد کیا جائے گا۔ پیش آئند سال کے ابتدائی  چار ماہ کے دوران مختلف مراحل میں ہزاروں  یہودیوں کو فلسطین میں



لایا جائے گا۔ اس کے علاہ پیش آئند برسوں کے دوران امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور دوسرے ملکوں سے لاکھوں کی تعداد میں یہودی فلسطین میں لاکر بسائے جائیںگے۔

اخبار لکھتا ہے کہ حکومت نے حال ہی میں وزارت آباد کاری اور دیگر محکموں کے حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے ذمہ دنیا بھرمیں موجود یہودیوں کی اصل تعداد اور ان کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ یہ کمیٹی یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں میں موجود یہودیوں کو فلسطین میں بسانے کے امکانات اور ان پراٹھنے والے اخراجات کا بھی تخمینہ لگا رہی ہے۔

اس کے علاوہ یہ کمیٹی فلسطین میں موجود یہودی کالونیوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی، تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر ہونے والے متوقع اخراجات کا بھی اندازہ لگائے گی، جس کی روشنی میں بیرون ملک سے یہودیوں کو فلسطین میں بسانے کی مہم چلائی جائے گی۔۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.